کردار کشی کون کر رہا ہے جلد پتا چل جائے گا،جہانگیر ترین

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ے بنیاد اور جھوٹی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں ، تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھانے کا الزام نہیں ، سیاست میں آکر کاروبار شروع نہیں کیا ، معلوم نہیں کردار کشی کون کر رہا ہے لیکن پتا چل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست سے کاروبار نہیں بنایا بلکہ پہلے کاشتکار تھا پھر کاروبار میں آیا اور اس کے بعد سیاست میں آیا ، میری پاکستان میں ایک نیک نامی ہے، کیسز میں بھی سرخرو ہوجاؤں گا کیوں کہ مجھ پر ایف آئی آر میں چینی کی قیمت کا کوئی تعلق نہیں ہے ،

مجھے نہیں پتا مجھ پر ایف آئی آر کرانے کے پیچھے کون ہے، یہ کیس ایس ای سی پی کے پاس ہونا چاہیے لیکن 8 سے 10 سال پرانے معاملات کی ایف آئی آر درج کی گئیں۔قبل ازیں شوگر سکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور اُن کے بیٹے علی ترین کو ریلیف دیتے ہوئے عدالت نے عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی ، چینی اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت کا وقت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین پیشی کیلئے لاہور جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ، جہانگیر ترین کے ہمراہ راجہ ریاض اور 26 ایم پی اے بھی تھے ، بنکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ، دونوں نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔وکیل جہانگیر ترین نے عدالت کو بتایا کہ 14 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی اے نوٹس ارسال کرتی ہے، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ڈیرہ فارمز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ مانگ لیا ، وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک دن کے نوٹس پر تمام چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، امن و امان کی صورتحال کے باعث سب چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، 19 اپریل کو ایف آئی اے میں پیش ہونگے ، عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button