سوشل میڈیا کی بندش پر معذرت چاہتے ہیں ، شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملک میں سوشل میڈیا کی بندش پر معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج جمعہ کے بعد ملک میں احتجاج کی کال تھی ، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا کو بند کیا جس پر معذرت خواہ ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پاکستان خیریت سے ہے اور جمعہ پرسکون گزرا ، پورے پاکستان میں کسی جگہ کوئی باہر نہیں نکلا ، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی جس کے کے لیے پولیس ، رینجرز اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں ، ملک میں کسی صورت دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ان کے پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس بند کریں گے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہیں ، ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 11 سے 3 بجے تک بند کیا گیا ہے جس کے تحت ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا تھا ،اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروس کو بند کیا۔خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وفاقی وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کی روشنی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 3 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور یوٹیوب بند ہونا شروع ہوگئی تھیں جو کہ اب بحال ہو رہی ہیں۔میڈیا ذرائع کی طرف سے اس ضمن میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو بھی ملک بھر میں چند گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ، یہ پابندی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے لگائی گئی تھی ، جس کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوا ہے اور یہ پابندی شام 3 بجے تک جاری رہی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button