حکومت کا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت حساس اضلاع میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لی جائے گی، عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، جس میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔خیبرپختونخواہ حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،

جس کے تحت حساس اضلاع میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔اسی طرح یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، سول سیکرٹریٹ، ضلعی انتظامیہ اور دفاترز میں ملاقاتوں پر پابندی عائد ہوگی۔دفاترز میں عملے کی حاضری 50 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح صوبے میں تمام بازار شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخواہ میں آٹھویں جماعت تا انٹرمیڈیٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے عوام احتیاط کریں۔ مزید برآں کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی کاروباری اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں سحری سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گی ، ہفتے میں دو روز کیلئے کاروبار بند رہیں گے،سیاسی سماجی، ثقافتی، اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ٹیک اوے کی سہولت پر سحری تک چھوٹ ہوگی۔ تراویح کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button