ملک بھر میں ایک سے دس سال کی عمر کے کتنے بچے کورونا کے باعث دم توڑ چکے،تشویشناک تفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث بچوں کو خطرہ نہ ہونے کا خیال غلط ثابت ہو گیا۔ملک بھر میں ایک سے دس سال کے 44 بچے کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ خیال بالکل غلط ہے کہ کورونا سے بچوں کو کوئی خطرہ نہیں ،پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 2 بچے انتقال کر چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق مہلک وبا اب تک ایک سے دس سال کے 44 بچوں کی زندگیاں نگل چکی ہے۔اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران گیارہ سے بیس سال کے 49 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 7052 بچے کورونا وائرس کے باعث متاثر ہو چکے ہیں۔

چلڈرن ہسپتال لاہور میں کورونا سے متاثرہ 13 بچوں کی اموات ہوئیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لاہور میں کورونا سے متاثرہ 18 بچے علاج کے لئے لائے گئے۔گزشتہ سال مارچ میں 75 بچے کورونا سے متاثر ہوئے تھے لیکن جون تک کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی۔رواں برس مارچ میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4830 ہو گئی۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس بچوں کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 110 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 61 ہزار 173، سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419، بلوچستان میں 20 ہزار 662، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163، اسلام آباد میں 68 ہزار 665 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button