آپ ہاں کریں ہم روزوں میں آپ کو خوشخبری دیں گے، ن لیگ کی جہانگیر ترین کو پیشکش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کی طرف سے بہت بڑی آفر ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن نے جہانگیر ترین سے کہا ہے کہ آپ ہاں کریں ہم روزوں میں آپ کو خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس یہ نمبرز ہیں ، ہمیں پیپلز پارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔جتنے لوگ آپ کے ہیں، ہم عید سے پہلے عید منا لیں گے۔ لیکن جہانگیر ترین نے انکار کر دیا ہے البتہ بات چل پڑی ہے اب یہ بات کہاں تک جائے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:واضح رہے کہ گذشتہ برس ایف آئی اے میں چینی بحران اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور کچھ مشیروں نے بھی ان سے اظہار یکجہتی کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کی صفوں میں تقسیم کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔ دوسری جانب گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے صلح کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بات کرنے سے روک د یا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button