ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 4 گھنٹے تک بند رہنے کے بعد سوشل میڈیا بحال کردیا گیا۔ حکومت نے 11 سے 3 بجے تک ملک میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگائی اور اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی گئیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 3 بجے کے بعد دوبارہ کھولی گئیں۔حکومت کو نمازجمعہ کے بعد ٹی ایل پی کے کارکنوں کے احتجاج کا خدشہ تھا، جس پر وزارت داخلہ نے 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا بلاک کرنے کے

احکامات جاری کیے، اور پی ٹی اے کو ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو بلاک رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔ یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس بند کی تھی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ سے 10 کلومیٹر کے ایریا تک بند رکھی گئی ہے۔ یہ اقدام حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوٹ کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آئندہ تا حکم ثانی بند رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کو بند روڈ، سمن آباد، چوبرجی، ریواز گارڈن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، اعوان ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بند کیا گیا ہے۔قبل ذکر بات یہ بھی ہے کہ پاکستان میں مختلف ادوار میں سوشل میڈیا کے استعمال اور مختلف سائٹس پر گاہے بگاہے پابندیاں لگتی رہی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا کی رسائی پر قدغن لگائی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button