پاکستانیوں کیلئے قیامت خیز دن ، 118افراد لقمہ اجل بن گئے ، کہرام مچ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس مزید 118 زندگیاں نگل گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں 5 ہزار 395 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بے رحم کورونا وائرس کی سفاکیت جاری، انسانی زندگیوں کو مسلسل ہڑپ کر رہا ہے۔این سی او سی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 118 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار 872 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 395 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 تک جا پہنچی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہو گئی ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 209افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 533، خیبر پختونخوا 2 ہزار761، اسلام آباد 625، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 221 اور آزاد کشمیر میں 420 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ88لاکھ 43ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 لاکھ 85 ہزار 676افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button