مذہبی جماعت کا احتجاج، ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنسنے سے مریض دم توڑ گیا

بہالپور (نیوز ڈیسک) ملک کے کئی شہروں میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ہیں۔لاہور اور راولپنڈی کے داخلی خارجی راستے بلاک ہیں جبکہ موٹرویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔بہاولپور میں شدید ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنسنے سے مریض دم توڑ گیا۔کچھ شہروں میں ٹریفک جزوی بحال کر دی گئی، بیشتر میں حالات بدستور خراب ہیں۔ لاہور میں چونگی امرسدھو، فیروزپور روڈ، قصور روڈ، یتیم خانہ چوک، شاہدرہ، درواغہ والا، بیگم کوٹ، امامیہ کالونی، سکیم موڑ میں تاحال مظاہرین سڑکوں پر ہیں، لوگوں کو سڑکوں کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی، حیدر آباد، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بلاک راستوں کے مقامات سے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں شہر اقتدار میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی سڑکیں بلاک کی گئی ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہکار بری طرح زخمی ہوگئے اور بہاولنگر میں سات پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے گوجرانوالہ اور ساہیوال میں بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے کامونکی میں ڈی ایس پی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس موبائل بھی توڑ ڈالی۔ مظاہرین نے شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ خانیوال میں مظاہرین کی جانب سے پتھر لگنے سے ایس ایچ او کا سر پھٹ گی۔مذہبی جماعت کی جانب سے جڑواں شہروں میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس نے بہارہ کہو میں آپریشن کیا مگر مری جانے والی سڑک نہ کھلوائی جاسکی۔مظاہرے کے باعث بہاولنگر میں مین ہائی وے روڈ ماڑی میاں صاحب کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے اور دیگر اضلاع کو جانے والی ٹریفک معطل ہےصادق آباد میں قومی شاہرہ چوک بہادر پور کے مقام پر بند ہے، قصور سے دیگر شہروں کو جانے والے راستوں پر ٹریفک نہیں چل رہی۔

اوکاڑہ میں پولیس نے جی ٹی روڈ کو مظاہرین سے کلیر کروا دیا ہے۔ بہاولپور میں پولیس نے بیس گھنٹے سے بند قومی شاہراہ کھلوا لی ہے۔ ساہیوال میں جی ٹی روڈ مختلف مقامات پر بند ہے۔ دینہ، جہلم اور وزیر آباد میں بھی کئی جگہوں پر آمدورفت معطل ہے۔لاہور میں احتجاج کے باعث بیس مقامات ٹریفک کیلئے بند ہے جس کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button