بچے کے حلق میں سکہ پھنس گیا،ماں باپ کی اولاد کیلئے تڑپ اور درد نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردیں ، ویڈیو وائرل

لاہور(نیوز ڈیسک) ماں دنیا کی سب سے عظیم اور مخلص ترین ہستی ہے،جب کہ باپ شفقت کا سایہ ہوتا ہے جو بے لوث محبت اور خلوص کی وہ تعبیر ہے جس کو انسان کسی بھی صورت نہیں فراموش نہیں کر سکتا ہے۔ ماں باپ کے طفیل ہی انسان دنیا اور معاشرے میں اپنا نام و مقام پیدا کرتے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد انسان ، مسکین ، یتیم اور بے سہارا ہو جاتا ہے حالانکہ دنیا کے تمام رشتے موجود ہونے کے باوجود والدین کی کمی ایک ایسی چیز ہے جسے کوئی پورا نہیں کر سکتا،اللہ نے والدین کے دل میں اپنے بچوں کیلئے وہ جذبہ ، محبت اور پیار پیدا کیا ہے جو شائد ہی دنیا

کے کسی دوسرے رشتے میں موجود ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’جس نے ماں باپ کی خدمت کی وہ جنت کا حق دار ہے ‘‘۔یقینا وہ لوگ بہت خوش نصیب ہوتےہیں جن کے ماں باپ حیات ہوتے ہیں۔والدین کی اپنی اولاد کے لیے محبت لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی،اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کر دی ہیں۔ویڈیو میں والدین کو کو انتہائی بے تابی اور درد کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ ان کے بچے کے حلق میں سکہ پھنسا ہوتا ہے۔دونوں بچے کو اٹھائے اسپتال میں ادھر ادھر گھوم رہے ہوتے ہیں ۔اتنے میں ڈاکٹر آتا ہے اور بچے کے حلق سے سکہ چند سیکنڈ میں ہی نکال لیتا ہے۔اپنے بچے کی حالت بہتر ہوتے دیکھ کروالدین سجدہ ریز ہو جاتے ہیں۔جبکہ بچے کا والد تو شکریہ ادا کرنے کے لیے ڈاکٹر کے پاؤں پکڑ لیتا ہے۔ تاہم ڈاکٹر جہاں ایک طرف بچے کو سنبھال رہا ہوتا ہے وہی اس کے والد کو بھی دلاسہ دے رہا ہوتا ہے۔چند سیکنڈ کی ویڈیو نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدین اولاد کی تکلیف میں کس قدر تڑپ رہے ہوتے ہیں۔ویڈیو سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ماں باپ کی تکلیف اور دکھ اپنے بچے کے لئے کس طرح کا ہوتا ہے۔یقینا یہ ویڈیو ان بچوں کے لئے بھی سبق آموز ہے جن کا والدین کے ساتھ رویہ نا مناسب ہوتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ صرف اس بچے کے نہیں بلکہ سب کے والدین اسی طرح تڑپتے ہیں لیکن بڑے ہونے کے بعد بچوں کو اپنے والدین کی اس تڑپ کو یاد رکھنا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button