ٹی ایل پی کارکنان سڑکوں پر آگئے، ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند، سعد رضوی کی فوری رہائی کا مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری پر ملک کے مختلف شہروں میں کارکنان کی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آگئے ہیں اور مختلف مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث مارکیٹس اور اطراف کی دکانیں بند کرادی گئیں۔ٹاور پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرائو سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی جانب سے تحریک تحفظ ختم نبوت کے تحت 20 اپریل کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے

لائحہ عمل کے اعلان اور لاہور میں گرفتاری کے بعد کراچی میں ان کے حامی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرآگئے اور شہرکے مختلف مقامات پردھرنے دیے،کراچی میں علامہ حافظ سعید حسین کی گرفتاری کے خلاف بلدیہ۔سائٹ ایریا۔حب ریور روڈ۔نارتھ کراچی۔نمائش۔ ملیر۔ کھوکھراپار اور علاقوں میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنے دے دیئے جبکہ مشتعل کارکنان نے مختلف علاقوں میں مارکیٹس اور دکانیں بند کرادیں بعدازاں کارکنان کی جانب سے فرانس کے قونصل خانہ کے قریب کلفٹن،فرسیکو چوک، جامع کلاتھ ،ایئر پورٹ ،ناتھا خان،فائیو اسٹار چورنگی، کورنگی نمبر4، سہراب گوٹھ ، گورنر ہاوس ، فوارہ چوک ،پریس کلب ،ملیر،بن قاسم ٹاون میں احتجاج کیا گیا کراچی میں ٹاور کے مقام پرسڑک بلاک کردی گئی جبکہ ملیر اسٹار گیٹ پر احتجاج کیا گیا۔مذہبی جماعت کے امیر کی لاہورمیں گرفتاری کے بعد اورنگی ٹاون 5 نمبر کے چورنگی پر احتجاج کیا گیا کارکنوں نے اورنگی ٹاون 5 نمبر پر ٹائر جلا کراحتجاج کیا۔ جبکہ ٹاور پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کردیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ وشیلنگ کردی جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button