چینی سکینڈل، جہانگیر ترین اور علی ترین بُری طرح پھنس گئے، ایف آئی اے نے سخت قدم اٹھالیا

لاہور(نیوز ڈیسک)چینی سکینڈل کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو کل طلب کرلیا۔ تیرہ اپریل تک آٹھ سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اگست 2020 سے ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے، جہانگیر ترین نے جمعہ کے دن سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں، جے کے فارمز کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، ایم سی بی کی رپورٹ جمع کروائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائی جائیں،

برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں، جے کے فارمز کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، ایم سی بی کی رپورٹ جمع کروائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائی جائیں، برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے جے کے ایف ایس ایل کے اثاثوں کی مکمل انڈی پینڈینٹ ویلیو ایشن اور سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ ہمراہ لائی جائے اور جے کے ایف ایس ایل پلانٹ مشینری کی مکمل انونٹری پیش کی جائے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جے کے ایف ایس ایل کے پینتیس ہزارایکڑ فارم کی مکمل تفصیلات بھی ساتھ لائی جائیں اور جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے ایف پی ایم ایل کو تین ارب سے زائد دئیےگئے، اس ایڈوانس کی منی ٹریل اورغیرملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ ایم سی آئی بی اور جے ڈی ڈبلیو کے درمیان انگیجمنٹ لیٹراور بینک رپورٹس بھی ساتھ لائی جائیں، جے ڈی ڈبلیو،جے کے ایف ایس ایل اورایف پی ایم ایل کے افسران سے متعدد مرتبہ دستاویز طلب کئے گئے لیکن افسران مطلوبہ دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔یاد رہے 9 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے ، جہاں تفتیشی ٹیم کی جانب سے دونوں سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ چھ کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں اپنے جوابات سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔خیال رہے جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی اے میں 2 اور علی ترین کیخلاف ایک ایف آئی آر درج ہیں، دونوں نے 22 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا رکھی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button