سی ٹی ڈی اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کو تھپڑ رسید کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس اصلاحات سے متعلق حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جوانوں کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ایک شہری کے موبائل فون سے بنی وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھ سکتے ہیں کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کس طرح اپنی گاڑی سے اتر کر ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو تھپڑ رسید کردیے، وڈیو میں تھپڑ مارنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی تاہم دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بے

دردری سے عام شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ سانحہ ساہیوال کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پولیس کے محکمے میں اصلاحات لائی جائیں گی تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا سد باب ہو سکے تاہم حکومتی دعووں کے باوجود پولیس گردی کا کوئی نہ کوئی آئے روز پیش آتا رہتا ہے جو کہ عکاسی کرتا ہے کہ محکمے میں کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں جس بنا پر ابھی تک پرانہ روش برقرار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button