وزیراعظم عمران خان آجکل اسمبلیاں توڑنے پر تُلے ہوئے ہیں،دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان آجکل اسمبلیاں توڑنے پر تُلے ہوئے ہیں،خبر یہ ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا لیٹر ٹائپ ہورہا تھا کہ بڑے بھائی کو خبر ہوگئی،ہوسکتا ہے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے فائدہ ہوجائے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تجزیے میں کہا کہ ڈسکہ کے ایک حلقے میں الیکشن کو صاف شفاف بنانا ممکن ہے، پولیس ، رینجرز بھیج دی جائے،الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اچھی بات ہے الیکشن کمیشن آزادانہ کام کررہا ہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکر کوشش کرکے دیکھ لی،

جو لوگ گیلانی کو ووٹ دیں گے ان کو پنجاب میں ٹکٹ دی جائے گی، جہانگیرترین نے سارے ممبران لاکر سامنے کھڑے کردیے ہیں،عدالت گئے۔شوگر انڈسٹری نے عمران خان کے مئوقف کو مسترد کردیا ہے۔ پرویزخٹک سے کوئی تنہائی میں مل کر پوچھے تو وہ کہے گا غلط ہورہا ہے، خیبرپختونخواہ میں بھی جہانگیرترین کا حصہ ہے، وہ پلاننگ کرسکتا ہے، زراعت میں تبدیلیاں لایا ہے، بروقت ادائیگیاں کرتا ہے۔عمران خان نے یہ محاذ کھول کر بڑی غلطی کی ہے۔صلح کا دروازہ کھلا ہوا تھا، پیغامات بھی ہوتے تھے ، شاہ محمود قریشی کہتے وہ خود مل لیں۔اب جہانگیرترین کو پیپلزپارٹی بھی کھینچ رہی ہے۔پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، تین صوبوں میں وہ اکثریت میں نہیں آسکتے، بلاول کی فی الحال شخصیت بھی نہیں ہے۔اسٹیبلشمنٹ ہی نہیں چاہتی، ن لیگ بھی کھینچ رہی ہے، لیکن بڑا بھائی کہتا بالکل نہیں۔نوازشریف نے توپیغامات بھیجے لیکن وہ نہیں ملا، معذرت کی کہ میں نے حکومت سے آپ کو نکلوایا، لیکن ہم کیسے اکٹھے چل سکتے ہیں؟جہانگیرترین جب شہبازشریف کے ساتھ رہے تو کام کیا، پرویزالٰہی کے ساتھ بھی کام کیا، ہر جماعت میں ایک بڑا بھائی بیٹھا ہوا ہے۔اس طرح سب کا بھی ایک بڑا بھائی ہے۔خبر یہ ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا لیٹر ٹائپ ہورہا تھا کہ بڑے بھائی کو خبر ہوگئی،پھر معاملہ رک گیا، عمران خان آج کل اسمبلیاں توڑنے پر تُلے ہوئے ہیں، ہوسکتا ہے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے فائدہ ہوجائے،ان کے اردگرد چار پانچ آدمی ہیں جو لڑائی پرتُلے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں