پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پیف پارٹنرز سکولز کے اساتذہ کیلئے ٹرینگ کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پیف پارٹنرز سکولز کے اساتذہ کیلئے ٹرینگ کا آغاز کر دیا۔راولپنڈی کے پارٹنرز سکولز کی مرحلہ وار ٹرینگ ہو گی۔ٹرینگ کا دورانیہ پانچ یوم ہو گا۔جس کے لئے مختلف کلسٹرز بنائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیف سے الحاق شدہ پنجاب پبلک سکول ڈھوک سادہ میں پانچ روزہ ٹیچرز ٹریننگ مکمل ھوئی جو کہ ماسٹر ٹرینر شیخ محمد یاسین نے کروائی۔جس میں پیف کے تمام پروگرامز کے سکولز کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ماسٹر ٹرینر نے ٹیچنگ میتھڈ کے خواص،Lesson Planning,Micro Teaching اور سنگل نیشنل کریکولم پہ پریکٹیکل اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے سکھایا۔

یاد رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا شعبہ CPDP وقتاً فوقتاً پارٹنرز سکولز کے اساتذہ کے لیے TDP اور سکولز سربراہان کے لیے SLP کی ٹریننگز کا انعقاد کرتا رہتا ہے جس سے اساتذہ اور سکولز سربراہان کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور معیارِ تعلیم کو بلند کرنے میں مدد ملتی ہے۔کلسٹر سکول کے پرنسپل راجہ الیاس کیانی نے MT شیخ محمد یاسین کے بہترین انداز میں مختلف مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریننگ کی تکمیل پر ا نکی صلاحیتوں کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پیف مینجمنٹ ایسی ٹریننگز کا انعقاد کرتی رہے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button