پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 9افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 415نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار53 ہے اور 6ہزار283 اموات ہوئی ہیں۔ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 833 ہے اور 2 لاکھ 79 ہزار 937 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار195 اور سندھ میں 2 ہزار394 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔سندھ میں ایک لاکھ29 ہزار81 اور پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار636 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا35 ہزار923، بلوچستان12 ہزار742، اسلام آباد15 ہزار578، آزادکشمیر2ہزار277 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے2ہزار816 کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔