روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کو بریک لگ گئیں ، قیمت میں کتنی کمی ہوگئی، شاندار خبر

کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت کیلئے آج سب سے اچھی خبر ہے کہ 22 ماہ میں ڈالر153 روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے گرگیا، انٹربینک میں روپے کی قدر بڑھنے کے بعد ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 153 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گرگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر اوسطاً 7 پیسے کم ہوگئی ہے۔ جس کے ساتھ ایک ڈالر 152.94 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ ،

جاپانی ین اور سعودی ریال اور دیگر ممالک کی کرنسیوں میں بھی کمی واقع ہوگئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں اوسطاً 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اسی طرح انٹربینک میں ایک یورو کی قیمت 181.78 روپے، برطانوی پاؤنڈ 209.65، جاپانی ین1.39 اور سعودی ریال 40.78 روپے میں فروخت ہوا ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سب سے اچھی بات 22 ماہ میں ڈالر آج سب سے کم ہوا ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرکم ہونا سب سے بڑی خبر ہے۔ دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈیجٹل کرنسی پر غور کررہے ہیں، مہنگائی کی رفتار توقعات کے مطابق اور کرنسی مستحکم ہے، شرح سود کو بڑھانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔سٹیٹ بینک کورونا کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جارحانہ ، لچک دار اور اہداف پر مرکوز رہا۔ ہم نے کاروبار کو زبردست مالی معاونت فراہم کی جس کا حجم مجموعی پیداوار کے 5 فیصد رہا، اس کے علاوہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کیا اور بزنس کو جاری تعاون اہداف سے مشروط رکھا جس میں روزگار برقرار رکھنا اہم تھا۔ مالی نظام میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کا بڑا حصہ بینکاری دائرہ کار سے باہر ہے، راست ڈیجیٹل پیمنٹ نظام کا مقصد ہے کہ ملک میں ہر اس شخص کا بینک اکاونٹ جو فون رکھتا ہو۔ راست کا نظام لانے کا مقصد نقد ادائیگی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، نقد ادائیگی کرپشن کو پروان دیتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button