کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ تکنیک سیکھنی ہے تو بابراعظم کو دیکھے،شان پولاک

لاہور (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وہ بابراعظم کی کپتانی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں ۔ایک انٹرویو میں 47 سالہ شان پولاک نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹاپ آرڈر نے ون ڈے سیریز میں شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی۔شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی نے بہت متاثر کیا ہے ، بیرون ملک سیریز سے ہر نئے کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ،

کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہے تو بابراعظم کو دیکھیں۔ شان پولاک کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس مشکل کنڈیشنز میں بھی پرفارم کرنے کی تکنیک موجود ہےجس نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بابر آرام دہ پوزیشن میں آجاتا ہے اور وہ خود کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں موثر ثابت کرنے کے لیے بہترین موقع فراہم کرتاہے چاہے وہ سست پچ ہو یا باؤنسی ، تیز ہو یا سوئنگ، اسے اتنی اچھی تکنیک ملی ہے کہ وہ ہر امتحان پر پورا اتر سکتا ہے۔ آپ اس کے اعداد و شمار دیکھیں تو یقین آجائے گا۔ شان پولاک کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی آپ یہ سمجھ ہی نہیں سکتے کہ کوئی کھلاڑی کتنا بہترین ہے جب تک آپ اس کھلاڑی کو خود کھیلتے دیکھ لیں،میں بابرسے بہت متاثر ہوا ہوں۔دوسری جانب جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مارکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے ایک میچ میں تقریباََ ڈبل سنچری اور دوسرے میں سنچری بنائی، فخر زمان کی اننگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، بحثیت حریف ٹیم ہم پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ سے بہت متاثر ہوئے، جنوبی افریقی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے پر بابراعظم اور ان کی ٹیم داد کی مستحق ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button