اعتزاز احسن نے ن لیگ کے پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب کروانےکے حوالے سے اہم انکشاف کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے الگ ہونے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ہے۔پیپلز پارٹی کو تھوڑا ہی عرصے میں ن لیگ سے اتحاد کا تلخ تجربہ ہو گیا۔ پی پی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے بی اے پی کے ووٹ لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت حاصل تھی، اسی لیے اپوزیشن لیڈر بنا نا اس کا حق تھا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب کروانے کے لیے خفیہ طور پر عمران خان سے اتحاد کیا۔مریم نواز دلیر اور بہادر ہیں لیکن ان کے بھائی ڈرپوک اور بھاگے ہوئے ہیں۔

لیڈر باہر بیٹھا ہوتا ہے تو تحریک نہیں چل سکتی، نوازشریف باہر پناہ گاہ میں بیٹھ گئے اور بیٹی کو خطرے میں ڈال دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے گھبرانے کی اجازت کیا دینی ہے۔حالات ہی کنٹرول سے باہر ہیں۔ملک میں رشوت کا بازار گرم ہے، کوئی کام پیسے کے بغیر نہیں ہوتا۔پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔نواز شریف نے کہا تھا کہ کوئی کسی اسٹیبلشمنٹ کے بندے اور فوجیوں کو نہیں ملے گا مگر محمد زبیر کے ذریعہ سفارتکاری کرتے رہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا کہ محمد زبیر آرمی چیف کے پاس کیوں گیا اور کیا بات ہوئی۔پی ڈی ایم جماعتوں کا الحاق نہیں اتحاد ہوا، مولانا فضل الرحمن کو علم ہونا چاہیے کہ اتحاد میں سب برابر ہوتے ہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دلیر ہیں مگر اس کے بھائی ڈر کر بھاگے ہوئے ہیں، مریم نواز مقابلے میں کھڑی ہیں۔میاں صاحب خود باہر جا کر بیٹھ گئے ہیں اور بیٹی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کو استعفے سے مشروط کر دیا ہے۔قبل ازیں ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ہے اس کیلئے آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کے والد اور بھائی بھاگے ہوئے ہیں، مریم اکیلی کافی نہیں نواز شریف کو لانگ مارچ کے لیے واپس آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں جس کا نمبر زیادہ ہوتاہے اپوزیشن لیڈر اس کا حق ہوتا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق پیپلزپارٹی کے ممبر زیادہ ہیں، اپوزیشن لیڈر کے لیے پی پی کا اقدام غلط نہیں تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button