وزیر تعلیم پنجاب کی بچوں کے تعلیمی ضیاع اور بغیر امتحان پاس نہ کرنے کی بات خوش آئند ہے ،راجہ محمد الیاس

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) سکول اوپننگ کے حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی میڈیا ٹاک حوصلہ افزا ہے، حکومت کو اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب کی بچوں کے تعلیمی ضیاع اور بغیر امتحان پاس نہ کرنے کی بات خوش آئند ہے، گزشتہ دو سال سے ہونہار ذہین طلباء اساتذہ اور والدین سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، بچوں کے شاندار مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے حکومت کو تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنا ہوں گی، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی،محمد اشرف ہراج ،جاوید اقبال راجہ ،عرفان مظفر کیانی ،سردار گل زبیر ،

ملک حفیظ الرحمان چوہدری ارشد، منور نقوی ،امجد شاہ، عابد چوہدری نے وزیر تعلیم پنجاب کے بیان پر ردعمل کے طور پر اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم ماضی میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن NCOC کے اجلاس میں ہمیشہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا، توقع ہے کہ NCOC کے آج کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے موثر آواز اٹھائیں گے، حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو آٹھ اپریل کو ملک بھر کی نمائندہ تنظیموں، تاجر برادری، وکلاء، سول سوسائٹی، والدین، اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button