محکمہ موسمیات نےآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، شہروں کے نام جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی رات کو ملک میں داخل ہوگا اور بدھ تک مو جود رہے گا جس کے نتیجے میں اتوار کی رات سے بدھ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، پشاور، کرم، وزیر ستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ منگل اور بدھ کے دوران جہلم، سرگودھا، بھکر، خوشاب، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، نارووال، سیالکوٹ،لاہور، قصور، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اتوار کی رات سے کوئٹہ، ژوب، زیارت اور چمن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاول نگر، بہاولپور، رحیم یار خان ، سکھر، لاڑکانہ اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button