پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی نے استعفیٰ د ے دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں،سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ناراض رکن کریم بخش گبول نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی کے رکن کریم بخش گبول نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت سب کو شکایات کی، لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔کریم بخش گبول کراچی کے پی ایس 100 کی نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔کریم بخش گبول نے اپوزیشن لیڈر کو استعفیٰ لکھا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ حلقے

کا ایم این اے مجھے اور میرے حلقے کی عوام کو ہمیشہ نظر انداز کرتا ہے، جس کی وجہ سے عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ سمیت سب کو شکایات کیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ 242 سے جیت کر قومی اسمبلی کے رکن بننے والے سیف الرحمان میرے حلقہ پی ایس 100 کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔دوسری جانب سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کریم بخش گبول کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہوا، رکنیت سے استعفیٰ دینے کے لئے اصل استعفیٰ اسپیکر کو مخاطب کرکے لکھنا ہوتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button