حکومت کاتمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے 15دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 15 روز کیلئے تمام نجی و سرکاری سکول بند کرنے کا اعلان کردیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6 اپریل بروز منگل سے15 روز کیلئے چھٹیاں ہوں گی، بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کوویڈ19 کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے Physical

کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے 11 اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 11اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا پھر مزید بند رہیں گے اس کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس چھ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزراء تعلیم اور وزراء صحت شرکت کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔تعلیم اور صحت سے متعلق ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے این سی اوسی کے فیصلے کے باعث پنجاب میں لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button