سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکے برسی پر زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد(وہاب علوی سے)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکے برسی پر زبردست خراج عقیدت۔سینیٹر رحمان ملک نےذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنماء صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اعلیٰ سفارت کاری، ذہانت اور مدبرانہ سوچ کے مالک عالمی رہنماء تھے،شہید ذوالفقار علی بھٹو قوم کے محسن ہیں جنہوں نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ایک عدالتی قتل ہے، بدقسمتی سے ذوالفقار علی بھٹو عدالتی ناانصافی کا نشانہ بنے اور ان کی موت ایک جوڈیشل قتل تھا۔

انہوں نے کہا کہ بطور ڈائریکٹر مجھے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں بھٹو شہید کی تفتیشی فائلوں کو دیکھنے کا موقع ملا، پولیس فائلز، بیانات اور ریکارڈ میں جعل سازی دیکھ کر میں حیرت زدہ ہوا تھا، یہ واحد قتل کیس ہے جہاں دو بار ایک اسلام آباد پھر لاہور میں 164 بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے،مسعود محمود نے اسلام آباد میں وزیر اعظم بھٹو کے حق میں مجسٹریٹ غضنفر ضیا کے سامنے پہلا بیان دیا تھا،پھر لاہور لے جایا گیا تھا اور مسعود محمود نے بھٹو شہید کے خلاف ایک اور مجسٹریٹ مسٹر بشیر کے سامنے بیان دیا، غضنفر ضیا نے مسعود محمود کے پہلے بیان کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا تھا، جعلی سازی کرکے بھٹو شہید کو اس قتل کیس میں ملوث کر دیا گیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پرانے و نوجوان کارکنوں سے اپیل ہے کہ آئیں ہم بھٹو شہید کی پارٹی کو تقویت دیں،پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا ہی شہید بھٹو کو سب سے بڑی خراج تحسین ہوگی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کو اپنی کتاب “100 ٹاپ انویسٹیگیشن” میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button