سعودی عرب اور کویت نے پاکستانی نوجوانوں کو خوشخبری سنادی، بڑے پیمانے پر نوکریوں کا اعلان کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور کویت کی جانب سے پاکستانیوں کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ، خلیجی ممالک نے پاکستان سے شعبہ صحت کیلئے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی بھرتیاں کرنے کی باقاعدہ درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک روزگار حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور کویت پاکستان سے شعبہ صحت کیلئے بھرتیاں کرنے کے خواہش مند ہیں۔دونوں خلیجی ممالک کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے سعودی عرب اور کویت کے حکام
نے پاکستانی حکام سے باقاعدہ درخواست بھی کی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت اوورسیز نے بھرتیوں کی درخواست موصول ہونے کے فوری بعد کام شروع کر دیا ہے۔وزارت اوورسیز کویت اور سعودی عرب کیلئے پاکستانیوں کی بھرتیوں کی اگلے ماہ سے باقاعدہ آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے بھی یہ خوشخبری سنائی گئی تھی کہ کویت نے 10 سال بعد پاکستانی محنت کشوں کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جانب سے مزید پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔