پاکستان کے اہم ترین شہر میں دھماکہ، افسوسناک اطلاعات موصول ہونے لگیں

بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں دھماکہ، متعدد افراد نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شب کو بنوں میں واقع ایک کرشنگ پلانٹ میں دھماکہ ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹننے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود 3 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button