بابراعظم تیز ترین 13 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے

سنچورین(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 13 ون ڈے سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو اوپنر فخرزمان 8 رنز بنا کر تیسرے اوور میں 9 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم نے کریز سنبھال لی اور امام الحق کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں سکور آگے بڑھایا۔دونوں بلے بازوں نے شان دار شراکت کے دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 104 گیندوں پر سنچری مکمل کی،انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے ،

وہ 103 رنز بنا کر نارٹجے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ یہ بابراعظم کے ون ڈے کیریئر کی 13 ویں سنچری تھی اور کم ترین اننگز میں اتنی سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بھی بن گئے ، بابراعظم سے قبل سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے 83 اننگز کھیل کر 13 سنچریاں بنا ئی تھیں ، اس فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 86،86 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 91 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرام اور ڈی کاک نے کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈی کاک 34 رنز کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور محض 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنیوالے ایڈن مرکرام کو بھی 41 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند پر 19 رنز کے ساتھ پویلین پہنچا دیا، ٹمبا باووما بھی ایک رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ڈیوڈ ملر اور ڈیوسن نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 166 تک پہنچادیا۔ ڈیوڈ ملر 50 رنز بنا کر حارث رئوف کا شکار بنے۔ راسی وینڈر ڈیوسن نے ذمہ داری اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری اوورز میں اینڈیلے فیفلکوایو نے راسی وینڈر ڈیوسن کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 29 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوسن 105 رنز پر ناٹ آؤٹ

رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف 2،2 محمد حسنین، فہیم اشرف، نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہوگی جس کا دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔جنوبی افریقی ٹیم تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button