مریم نواز کی صحت کے حوالے سے بڑی خبرآگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوا زکی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز عنقریب سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی۔مریم نواز کا ڈسکہ ری الیکشن کے حوالے سے سینئر لیگی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔مریم نواز نے حمزہ شہباز کو فون کیا اور ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ (ن) لیگ کے موقف کی جیت ہے ، ڈسکہ الیکشن ہم ہی جیتیں گے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے موثر حکمت عملی بنانے پر دونوں رہنمائوں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور لیگی رہنماں کی ڈیوٹیز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button