مخصوص سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، 120فیصد اضافہ کردیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں پولیس افسران کی بنیادی تنخواہ میں 120 فیصد اضافہ کردیا گیا، فیلڈ افسران کی تنخواہیں بھی 80 بڑھا دی گئی ہیں، ان میں ڈی ایس پی سے ایڈیشنل ائی جی رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے پولیس ایڈمنسٹریشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔جس کے تحت سنٹرل پولیس آفس اور ہیڈ کوارٹرز کے افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 120 فیصد جبکہ فیلڈ افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 80 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ گریڈ 17 تا گریڈ 21 کے افسروں کی 1236 سیٹوں کیلئے حکومت کی جانب

سے 80 سے 120 فیصد بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سی پی او ہیڈ کوارٹرز کے تحت 240 پولیس افسران کو بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ان افسران میں 13 ایڈیشنل آئی جیز، 38 ڈی آئی جیز، 23 ایس ایس پیز شامل 53 ایس پیز، 123 ڈی ایس پیزاور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ 956 فیلڈ افسروں کی بنیادی تنخواہ میں 80 فیصد الاؤنس اضافہ کیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2020ء سے ہوگا۔ اسی طرح پی آئی اے انتظامیہ نے بھی آئندہ سال جنوری سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔سی بی اے کے صوبائی صدر میاں شاد محمد کے مطابق انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں سے عید ایڈوانس کی کٹوتی کو تنخواہوں کے بڑھنے تک روک دیا گیا ہے انتظامیہ کی جانب سے لائی جانے والی پالیسی رضا کارانہ ہو گی اور کسی بھی ملازم کو جبری ریٹائرڈ نہیں کیا جائے گا۔جبکہ اس سکیم کے نفاذ سے پہلے سی بی اے کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ جنوری 2021 سے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر دی جانے والی انکریمنٹ کارکردگی کی بنیاد پردیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button