بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے، وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں دبنگ اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کےساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی، اور اتفاق ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں ہوسکتی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی موقف ہے

کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں، کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔واضح رہے کہ مروجہ قواعدکے مطابق مختلف تجاویز ای سی سی میں پیش کی جاتی ہیں، جن کا معاشی اور اقتصادی نقطۂ نظر سے مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو کابینہ کے سامنے رکھ کر منظوری دی جاتی ہے۔یاد رہے کہ ای سی سی کی جانب سے کمرشل نقطہ نگاہ سےبھارت سے کپاس اور چینی درآمدکی سفارشات دی گئی تھیں مگر وزیراعظم نے اسے مسترد کردیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button