چودھری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ چودھری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے ۔قاسم خان سوری نے یہ بات ترجمان حکومت پنجاب انجینئر افتخار چودھری کے گھر ملاقات کے موقع پر کہی۔ انہوں نے انجینئر افتخار چودھری کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ہم چودھری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لائیں گے۔ اس موقع پر انجینئر افتخار نے کہا کہ یہ وعدہ ہمارے قائد محترم کا ہے جو تحریری شکل میں
موجود ہے اس لئے ہمیں اسے اپنا فریضہ سمجھ کر پورا کرنا ہو گا۔ قاسم خان سوری نے انجینئر افتخار کے ساتھ ان کی بھانجی اور کزن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر سابق صدر یوتھ ونگ راولپنڈی نوید افتخار چودھری ،عمران باجوہ سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ راولپنڈی میٹرو پولیٹن اکرام جدون سابق جنرل سیکرٹری یو سی 77 خیام الحق میڈیا پرسن ترجمان حکومت پنجاب راجہ نعمان عارف سیکرٹری انفارمیشن ویلفیئر ونگ میٹرو پولیٹن راولپنڈی بھی موجود تھے ۔