پاکستانی برآمدات 10سال بعدپہلی بار کتنے ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں؟قوم کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مارچ میں ملکی برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں اور فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں جب کہ 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں، جولائی تا مارچ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 18 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 17 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا مارچ درآمدات 39 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 34 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں ، مارچ 2021 میں درآمدات 5 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی ایف بی آر کی کارکردگی کے اعدادوشمار ٹویٹر پر شیئر کیے تھے جس میں بتایا کہ حکومت کی ٹیکس وصولیاں 3380 ارب کی سطح تک پہنچ گئی ہیں، مارچ 21 میں 460 ارب کی وصولیوں کیساتھ 41 فیصد کی تاریخی نمو حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کی کاوشیں سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے مارچ 2021 کے دوران ہماری وصولیاں 3380 ارب کی سطح تک پہنچیں جو گزشتہ برس کے اسی دورانیے سے 10 فیصد زیادہ ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملنے والی وسیع البنیاد معاشی بحالی کے یہ واضح آثار ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button