ایک دو نہیں بلکہ کتنے سال کیلئے پانی کا ذخیرہ جمع ہوگیا، پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی والوں کے لیے خوش خبری ہے کہ حب ڈیم بھرنے سے شہر کو پانی کی قلت دور کی جاسکے گی۔شہر قائد میں ہونے والی بارشیں جہاں پریشانی کا سبب بنی وہیں کراچی کے باسیوں کے لیے نعمت بھی بن گئی۔کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ جمع ہوگیا۔اس حوالے سے واپڈا ذرائع کے مطابق حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ کراچی کی ڈھائی سے 3 سال تک ضرورت کے لیے کافی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی اور بلوچستان کے بعض علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے حب ڈیم میں سطح آب
336 فٹ سے تجاوز کرگئی ہے اور ڈیم کو مکمل طور پر بھرنے میں صرف 3 فٹ باقی کی گنجائش رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں رات سے ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہے جب کہ متعدد سڑکیں اورشاہراہیں آج بھی تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کا شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہر قائد میں جاری حالیہ بارشوں کے نتیجے میں شاہراہیں اورسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جب کہ سڑکوں پربڑے بڑے گڑھے پڑگئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔کراچی میں جن علاقوں میں بارش جاری ہے ان میں گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ ، پی ای سی ایچ ایس ، شہید ملت روڈ ، شارع فیصل ، بلوچ کالونی ، دھوراجی کالونی ، کارساز، ملیر ، ایئر پورٹ ، ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، کورنگی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، گولیمار، ایم اے جناح روڈٖ، نمائش، جیل چورنگی ، گلستان جوہر، واٹر پمپ ، سہراب گوٹھ ، سپرہائی وے بھی شامل ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں کا سسٹم پہلے کے مقابلے میں کمزورپڑگیا ہے، شہرمیں پانچویں سسٹم کا کافی حصہ سمندر میں جنوب کی جانب جب کہ کچھ حصہ شمال مغرب میں بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم جو اثرات شہر پر موجود ہیں اس کے نتیجے میں آج کو معتدل جبکہ کہیں کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے۔