پنجاب میں تبدیلی سے صاف انکار،حمزہ شہباز نے بھی پیپلز پارٹی کو اہم پیغام پہنچادیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی پنجاب میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ڈاکٹرز ہیں لیکن مریم نواز کی بیماری کا علاج ڈاکٹر عدنان نے ہی کرنا ہے یہ سمجھ سے بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کئی لیگی رہنماؤں سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو کوئی بیماری نہیں بلکہ انہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہونے والے معاملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔آنے والے دنوں میں اپوزیشن پارٹیوں کا اکٹھ ضرور ہوگا لیکن ن لیگ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ضرور بدلہ لے گی۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں رابطہ ضرور ہوا ہے لیکن حمزہ شہباز نے پنجاب میں تبدیلی سے انکار کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف جیل سے باہر آنے والے ہیں جو فیصلہ کر چکے ہیں کہ پارٹی کی قیادت اب انہوں نے ہی سنبھالنی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عید پر قوم کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔نہوں نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں۔پنجاب میں انہیں تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن اپنے وزیر اعلی کا اعلان کرے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں ،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ پنجاب کا وزیر اعلی نااہل ،ناکام اور نکھٹو ہے جو ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا۔ ۔پنجاب میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے رابطے کر کے بات کریں گے کہ بطور اکثریتی جماعت آگئے ہیں ان کا وزارت اعلیٰ پر حق بنتا ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button