بارات لے کر جانے والادولہا موٹروے پر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا

نوری آباد(نیوز ڈیسک)ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دولہا ہلاک ہوگیا۔پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے کراچی جاتے ہوئے دولہا کی کار ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دولہا محمد جنید قاضی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں تین باراتی دانش، دانیال اور ماجد شدید زخمی ہوگئے جنہیں لیاقت یونیورسٹی جامشورو منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جارہا تھا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ہے۔شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ایسا ہی افسوسنا ک واقعہ نارنگ منڈی میں بھی پیش آیا تھا۔جہاں نوبیاہتا دولہا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا،نئی نویلی دلہن اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ۔بتایا گیا کہ بی آر بی نہر چھانگی سیفن کے قریب محمد سفیان کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ محمد سفیان موٹر سائیکل پر شاپنگ کرنے کے بعد اپنے گھر لوہارنوالی جارہاتھا کہ اچانک تیز رفتار ٹریکر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔متوفی کی موت کی خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری اور نئی نویلی دلہن اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ۔علاوہ ازیں 9 اگست 2018ء کو شارجہ میں نئی نویلی دُلہن شادی کے دو دِن بعد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھی۔ 25 سالہ اماراتی خاتون حُیام کی شادی محمد عبداللہ الجلف سے ہوئی۔ دونوں نے ہنی مون کاپروگرام بھی تشکیل دے دیا تھا۔ دُلہن اپنے میکے والوں سے مِلنے جا رہی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button