بچے چلتی ٹرین کے انجن سے بریک چوری کرنے لگے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

روہڑی(نیوز ڈیسک)روہڑی ریلوے اسٹیشن پر بچے چلتی ٹرین کے انجن سے بریک بلاک چوری کرنے لگے، ہزارہ ایکسپریس کے انجن سے بریک بلاک نکالتے ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بچہ چلتی ٹرین کے انجن کے سائیڈ سے لٹک جاتا ہے، بچے نے جان ہتھلی پر رکھ کر انجن سے بریک بلاک نکال کے باہر پھینکا اور پھر بعد میں کہیں اتر جاتا ہے۔ڈی ایس ریلوے طارق لطیف کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے انجنوں سے دو روز سے بریک بلاک نکالنے کی شکایات مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے، یہ مافیا کا کام ہے، چوری کی وارداتوں میں شامل بچوں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان ریلوے کی ہی ایک مال گاڑی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ غائب ہوگئے تھے ، ٹرین UP-501 کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے لاکھوں روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل متعدد نقدی باکسز کراچی سے فیصل آباد منتقل کیے جارہے تھے کہ سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پپر کھڑی ٹرین سے پی ایس پی پی کے لاک کیے گئے نقدی کے باکسز چوری کرلیے گئے ، جہاں پولیس اہلکاروں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود چور ٹرین کی ایک بوگی کو کھولنے اور اس میں سے 2 باکسز کھول کر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹنے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button