پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا، 65ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی نوجوان راشد نسیم کا ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے منظور کر لیا۔مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگ فو ماسٹر کو شکست دے دی۔ راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد 65 ہو گئی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئےتفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔راشد نسیم دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے بن گئے، انہوں نے نیا ریکارڈ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےبنایا۔ سابقہ ریکارڈ چین کے کنگفو ماسٹر xie desheng کے پاس تھا،

جس نےایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14 تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔راشد نسیم نے 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں 7واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔راشد نسيم کا کہنا ہے کہ نیا ریکارڈ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےبنایا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میراعزم پاکستان کےلیے 100ریکارڈ مکمل کرنا ہے،حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا نام بلند کر رہا ہوں، عوامی ستائش پر شکر گزار ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button