کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے سرکاری مصروفیات شروع کردی ہیں۔حکومتی ترجمان سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم عمران خان صحت مند ہیں، ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔صحتیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے باقاعدہ سرکاری کام شروع کردیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن

و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 20 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم نے کورونا وباء کا شکار ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو آئسولیشن کے دوران وقت گزارنے کے مشورے دیے۔ وزیراعظم نے صدر سے کہا سوپ پیئیں، آرام کریں اور نیند پوری کریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button