پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 100افراد لقمہ اجل بن گئے،تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی جان لیوا وائرس سے ایک دن میں مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 53 ہزار 36 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 084 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے

مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد48 ہزار 566 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 11 جون کو تقریباً 9 ماہ پہلے ایک دن میں 101 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 081 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 278 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار319افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار495، خیبر پختونخوا 2 ہزار319، اسلام آباد563، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 207 اور آزاد کشمیر میں 350 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا86ہزار44، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار158، پنجاب 2 لاکھ 17 ہزار694، بلوچستان 19 ہزار535، آزاد کشمیر 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button