کورونا کیسز میں اضافہ، تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت کرونا وائرس کے بڑھتےہوئے کیسز کےباعث 11اپریل 2021 تک اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزارت تعلیم نے تمام پرائیوٹ اسکولوں میں امتحانات اور ٹیسٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔بدھ کواسلام آباد میں این سی او سی کےاہم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع

میں کرونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ اس لئے جن علاقوں میں 15 مارچ سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند تھے وہاں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک مزید بند رہیں گے۔ ان شہروں میں اسلام آباد بھی شامل ہے کیوں کہ دارالحکومت میں کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے بتایا تھا کہ پنجاب کے جن 9اضلاع میں تعلیمی ادارے11اپریل تک بند رہیں ان میں لاہور، شیخوپورہ، گجرات، راولپنڈی، گجرانوالہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ اورملتان میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button