مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی، اچانک طبیعت خراب کیوں ہوئی، جانئے

لاہور (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، ان کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ڈاکٹروں نے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق ان کی سیاسی سرگرمیاں طبیعت ٹھیک ہونے تک منسوخ رہیں گی۔ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ لیگی ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن کی

طبیعت بھی ناساز ہے، ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں جبکہ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں کے قائدین صاحب فراش ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کی سیاست پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد سے پی ڈی ایم میں شدید اختلافات دکھائی دے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں مریم نواز کھل کر پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کرتی دکھائی دیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں