میری گاڑی کے راستے میں آنے والے سبھی گاؤں کو سولر سسٹم مہیا کروں گی،کار ریسر سلمہ خان

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جیپ ریلی لیہ اور بہاولپور میں ہونے والے انعقاد کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہے جبکہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جیپ ریلی کا دنگل عروج پر ہے۔اسی ریلی میں شریک پاکستان کی معروف جیپ ڈرائیور سلمہ خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ جیپ ریلی کے راستے میں آنے والے سبھی گاؤں کو وہ سولر سسٹم مہیا کرے گی۔اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں تین روزہ جیپ ریلی کا مقابلہ جاری ہے جہاں ملک بھر سے متعدد خواتین و حضرات حصہ لے رہے ہیں۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے سلمہ خان نے کہا کہ اس کے

راستے میں جتنے بھی گاؤں آئیں گے وہ سب کو سولر سسٹم دے گی چاہے اس کے لیے اسے اپنی گاڑی کے ٹائر ہی کیوں نہ بیچنے پڑیں۔یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تین روزہ جیپ ریلی کا اہتمام کیا جا چکا ہے اور تقریب زور و شور سے جاری ہے۔اس ریس میں ملک کے مختلف شہروں سے نامور4×4 ڈرائیور نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، بابر خان، ماہم شیراز، سلمہ خان، زین محمود، ارشاد کاکاخیل سمیت دیگر نامور شریک ہیں۔ریس کے پہلے روزکوالیفائنگ راؤنڈ ریکی مرحلہ ہوا جس میں خطرناک موڑوں پر مشتمل 2 کلومیٹرصحرائی ٹریک بنایا گیا تھا جس پر ڈرائیورز نے انتہائی مہارت کے ساتھ کم سے کم وقت میں اسے عبور کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت کی کاوش تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسپورٹس پر مشتمل کوئی ایونٹ رکھا جائے اور گزشتہ ماہ ہم نے اسکی پلائننگ گی اورکورونا وائرس کی وجہ سے ہم ڈیرہ اسماعیل خان ثقافتی میلہ ابھی نہیں کر سکے کیونکہ وہ اسٹیڈیم اور انڈور ہوتے ہیں تو وہ ملتوی کردیے اور یہ کھلے آسمان کے نیچے ہیں تو حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایونٹ کررہے ہیں۔ریس ٹریک 120 کلومیٹر فاصلے پرمشتمل ہے، مقابلوں میں 70 سے زائد مردوخواتین ماہرڈرائیورز شریک ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button