بھارت نے بغیر اطلاع پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، سیلابی ریلے سے کتنی تباہی ہوسکتی ہے، تشویشناک صورتحال
لاہور /سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) بھارت نے بغیر اطلاع پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا، منگلا ڈیم بھرنے سے سپل وے کھول کر پانی رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، پاکستان کو بتائے بغیر دریائے چناب میں اچانک ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، بگلیہار جھیل سے چھوڑا جانے والا پانی دریا کے پانی سے ملکر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک ریلے کی شکل میں ہیڈ مرالہ پہنچ گیا، دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشہ کے پیش نظر گوجوانوالہ،حافظ آباد اور جھنگ میں الرٹ
جاری کر دیا گیا۔بارشوں کے باعث دریائے جہلممیں سطح بلند ہونے سے منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی، ہنگامی طور پر ڈیم کے سپل وے کھول کر پانی کا بڑا ریلا رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا ہے، ارسا حکام نے جمعرات کی شام تک منگلا ڈیم میں 6 لاکھ کیوسک کا بڑا ریلا آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب نے دریائے چناب اور جہلم میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے، عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ دریاؤں کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔