پولیس اہلکار شادی کی تقریب میں دولہر کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کی شادی کی تقریب میں دلہے سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی ویڈیو کے مطابق لاہور میں ون ڈِش کی خلاف ورزی کی کال پر ایس ایچ او دولہے کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے شادی ہال پر چھاپہ مارا جہاں ایس ایچ او نے دلہے کے

ساتھ بدتمیزی کی اور اسے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا۔پولیس کی جانب سے اس قسم کے واقعات کوئی نئی بات نہیں تاہم تمام تر تبدیلیوں کے دعوؤں کے باوجود پولیس کو نہیں بدلہ جا سکا۔ لاہور میں ہی کئی امراء کی شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہو تی رہی لیکن اس پر کبھی پولیس نے چھاپہ نہ مارا تاہم یہ بات واضح کرتی ہے کہ ملک میں امیر کیلئے قانون الگ ہے اور غریب کیلئے الگ ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button