آئی ایم ایف سے 500ملین ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئےحکومت نے پاکستانی کی مالیاتی خود مختاری کا سودا کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لیگی رہنما احسن اقبال نے پریس کرنفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے حکومت کا راستہ نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی آئی ایم ایف کی غلام ہوجائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے آئی ایم ایف سے 500ملین ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے اس حکومت نے پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حومت کا راستہ نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی آئی ایم ایف کی غلام ہوجائے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں

میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے کئی صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 40 پیسے مرحلے وار اضافہ کیا جائے گا۔اِس آرڈیننس کی منظوری سے حکومت کو بجلی صارفین سے 700 ارب روپے وصو ل کرنے کا اختیار بھی مل گیا ہے۔عوام پر مہنگائی کے بوجھ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حکومت مہنگائی کو کنٹرو ل کرنے میں بالکل ناکام رہی ہے۔ دوسر جانب حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک کے اختیارات میں اضافے کے لیے آرڈیننس پاس کر کے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید رد عمل دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو با اختیار بنانے سے ملک کی باگ دوڑ بیرونی قوتوں کے ہاتھ میں چلی جائیں گی۔اسی طرح آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کر کے حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ دوسری جانب شرائط پر عمل درآمد کی وجہ سے آئی ایم ایف پاکستان کی موجودہ حکومت سے خوش نظر آ رہا ہے، اِسی وجہ سے آئی ایم ایف نے گزشتہ سے پیوستہ روز پاکستان کے لیے کروڑوں ڈالرز کے قرض کی منظوری دے دی ہے، ورلڈ بینک کی جانب سے بھی پاکستان کو نیا قرض دیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں، اِس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے آئی ایم ایف سے 500ملین ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے اس حکومت نے پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کردیا ہے.اگر ہم نے اسکا راستہ نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی آئی ایم ایف کی غلام ہوجائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button