دوٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں ، درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے، سینکڑوں زخمی

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر میں 2 مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر مسافروں کی جانب سے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی ہنگامی بریک لگانے کے نتیجے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 2 مسافر ٹرینوں کا آپس میں خوفناک تصادم ہوا۔ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں

درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ہنگامی بریک لگانے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی ٹرین اگلی ٹرین سے ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کی کئی بوگیاں تباہ ہو گئیں۔حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مصر کے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ واقعے کے بعد ٹرین کے 2 ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button