اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کےکئی بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب بچے بھی وبا سے محفوظ نہ رہ سکے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران ایک سے 10 سال تک کے 49 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے ضلعی ہیلتھ افسر کے مطابق شہر میں ایک دن میں کورونا کے 548 مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور گزشتہ روز سب سے زیادہ کیس شہری علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ کیس 31سے 45 سال کی عمر کے افراد میں رپورٹ ہوئے جن میں 169 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ

گزشتہ روز ایک سال سے 10 سال کے 49 بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ڈی ایچ او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کا شکار ہونے والوں میں 303 مرد اور 245 خواتین شامل ہیں، خواتین کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد رہی۔اسلام آباد میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 53ہزار 684 ہوگئی ہے اور ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 589 ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی مجموعی شرح 12.27 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک سے 10سال کی عمر کے 5 ہزار 291 بچے کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے ، این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 7 ہزار 765، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 62، خیبر پختونخوا میں 82 ہزار 677، بلوچستان میں 19 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 983، اسلام آباد میں 54 ہزار 347 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 99 لاکھ 76 ہزار 791 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 418 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 145 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 758 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button