حکومت کا عوام کو بڑا جھٹکا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ساتھ کتنا اضافہ کردیا، ہوشربا تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمیاں آنے سے قبل ہی عوام کو بجلی کے زوردار جھٹکے لگنے شروع ہوگئے، وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں۔ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی مہنگی کرنے کا اختیار حاصل کرلیا ہے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔صدارتی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے بعد فلم انڈسٹری، ٹیکسٹ بکس، آئی پی پیز، ریئل اسٹیٹ سمیت متعدد اداروں اور شعبوں کا استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے۔ این ٹی این ٹیکس آویزاں نہ کرنے والے کاروباری افراد کو جرمانے کیے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button