سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کو گہرا صدمہ، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

جڑانوالہ(نیوز ڈیسک)سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طلال چوہدری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کئی روز سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ان کا نجی اسپتال میں علاج معالجہ جاری تھا تاہم آج ان کا انتقال ہوگیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جڑانوالہ میں ادا کی جائے گی۔سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے لیگی رہنما کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کے بلند درجات کیلئے بھی دعا کی گئی ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے والد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔جسٹس(ر)سید زاہد حسین بخاری شعبہ وکالت سے منسلک تھے اور منشیات کیس میں رانا ثنااللہ کے بھی وکیل رہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف اور پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے عظمی بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سید زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والی ایک بہادر، مخلص اور شاندار شخصیت تھے ،بطور وکیل معاشرے میں ظلم، زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف انہوں نے بھرپور جدوجہد کی ،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔والد کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ہم سب عظمی بخاری کے غم میں شریک ہیں،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔علاوہ ازیں 18جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔15 جون کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کلفٹن کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے ،جہاں ان کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button