مولانا طارق جمیل کا صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) معروف مذہبی سکالر اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کر دیا۔ گذشتہ روز یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو

سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔مولانا طارق جمیل نے انسٹا گرام پر اپنی وہ تصویر شیئر کی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی زندگی دے رہے ہیں۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ مجھے صدر پاکستان کی جانب سے پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا جبکہ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کا شمار پاکستان کے معروف مذہبی سکالرز میں ہوتا ہے، جو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی اصلاح اور تبلیغ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button