پاکستان بُلٹ سے نہیں، بیلٹ سے معرض وجود میں آیا، احسن اقبال

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بُلٹ سے نہیں، بیلٹ سے معرض وجود میں آیا،بنگلا دیش، بھارت افغانستان ہم سے پیچھے تھے لیکن وہ ووٹ کی طاقت سے آگے نکل گئے،ہم دنیا میں اس لیے دھکے کھا رہے ہیں کیونکہ بلٹ بیلٹ پر حاوی ہے،پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بیلٹ کو بلٹ پرحاوی کرنا ہوگا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے بے سروسامانی کی حالت میں سیاسی جدوجہد سے صرف7سالوں میں ملک حاصل کرلیا تھا، مسلمانوں کے پاس نہ کوئی بجٹ تھا، نہ افسران کی فوج تھی،

نہ ہی جنگ لڑنے کیلئے بندوق یاتوپ تھی، یہ بیلٹ کی طاقت تھی ،ووٹ نے 1946میں پاکستان کے خواب کو پورا کیا۔پاکستان کے خمیر میں بلٹ نہیں بیلٹ ہے۔پاکستان بُلٹ سے نہیں، بیلٹ سے معرض وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے پاکستان میں ووٹ کو بے توقیر کیا تو وہ مشرقی پاکستان جہاں آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی، تحریک آزادی نے جنم لیا وہ پاکستان سے جدا ہوگیا، وہ حصہ اکثریت آبادی پر مشتمل تھا، اس کی وجہ ووٹ کو عزت نہیں دی گئی۔ آج بچے ک پاکستان اور عوام کو جن مشکلات کا شکار ہے اس کی وجہ یہ ہے 22 کروڑ عوام کے ووٹ کی عزت محفوظ نہیں ہے، 2018ء میں مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالا گیا لیکن نتیجہ کچھ اور نکل آیا، 2013سے 2018ء کے ترقی کے سفر کو ووٹ پر ڈاکا ڈال کر ختم کردیا گیا، 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا گیا، دہشتگردی کو ختم کیا گیا، سی پیک چلایا گیا، ملکی معیشت کو5.8پر لایا گیا، ووٹ پر ڈاکا ڈال کر بھی معاشی ترقی نہیں کی گئی۔عوام روز بے روزگاری، مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں۔ن لیگ کے دور کے فاٹا کے طالبعلموں کے اسکالرشپ بند کردیے گئے۔ آج کشمیر کہاں گیا؟ کشمیر جس کے لیے جانیں قربان کیں، اس کو پلیٹ میں رکھ بھارت کا حصہ بنادیا گیا، پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔عوام کے ووٹوں کو کچلا جائے گا، ردی کی ٹوکری میں ڈالا جائے تو بنگلا دیش ہم نے آگے نکل گیا ہے، بنگلا دیش کہتا ہے ہم نے پاکستا ن کو پیچھے چھوڑ دیا یہ شرم کی بات ہے، بنگلا دیش اور بھارت ہم سے پیچھے تھے لیکن وہ آگے ہیں وہاں ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا گیا ہے، افغانستان کی کرنسی آگے ہے اس لیے وہاں ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا گیا، ہم آج اس لیے دھکے کھا رہے ہیں بلٹ بیلٹ پر حاوی ہے،قائداعظم اور اقبال سے عہد کرتے ہیں ہم پاکستان کو آپ کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button